ابنا: یکم ذی القعدہ کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کا یوم ولادت باسعادت ہے اس موقع پر پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں عشرہ تکریم کے نام سے دس روزہ جشن منایا جارہاہے۔ اس عظیم المرتبت خاتون کا اسم مبارک فاطمہ اورآپ کا مشہور ترین لقب معصومہ ہے ۔قم المقدسہ میں آپ کے مدفون ہونے کی وجہ سے آپ معصومہ قم کے نام سے معروف ہيں۔ جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے پدر بزرگوار حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام اوروالدہ ماجدہ جناب نجمہ خاتون ہیں اورآپ حضرت امام رضاعلیہ السلام کی ہمیشرہ گرامی ہيں۔ جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا علوم آل محمد پر مکمل دسترس رکھتی تھیں روایتوں میں آپ کی زیارت کا بہت زیادہ ثواب بیان کیا گیاہے۔پورے سال دنیا بھر سے اہل بیت عصمت و طہارت کے شیدائی قم المقدسہ میں آپ کی زیارت سے شرفیاب ہونے کے لئے آتے ہيں اوراپنی مرادیں لے کرجاتے ہيں۔ قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں زائرین کی بہت بڑی تعداد جو پورے ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں سے آئے ہيں آپ کا جشن ولادت انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منارہے ہيں۔ واضح رہے کہ آپ کے بردار گرامی حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم ولادت باسعات گیارہ ذی القعدہ کو ہے اسی لئے یکم سے گیارہ ذی القعده تک پورے ایران میں ’’عشرہ کرامت‘‘ کے عنوان سے دس روزہ جشن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460328
یکم ذی القعدہ حضرت فاطمہ معصومہ(ع) کی ولادت سے گیارہ ذی القعدہ امام ہشتم علی بن موسی الرضا کے یوم ولادت تک پورے ایران میں ’’ عشرہ کرامت‘‘ کے عنوان سے دس روزہ جشن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔